لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کانگریس کی بارہ مارچ کو ہونے والی ریاست گیر تحریک ’ریل روکو ، نیشنل ہائی وے جام کرو‘ کو کامیاب بنانے کیلئے ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر نرمل کھتری متعدد اضلاع کادورہ کریں گے ۔ ڈاکٹر کھتری منگل کواوریا میں رہیں گے اور بدھ کو اٹاوہ میں کارک
نان سے ملاقات کریں گے۔ ریاستی نائب صدر اور کمیونکیشن محکمہ کے چیئرمین ستیہ دیو ترپاٹھی کے ساتھ ڈاکٹر کھتری پد یاترابھی کریں گے۔ ریاستی کانگریس انچارج ترجمان وریندر مدان نے بتایا کہ ڈاکٹر کھتری چوبیس فروری کو دوپہر میں اوریا پہنچیں گے جہاں سے شام کو اٹاوہ کیلئے روانہ ہوں گے۔ وہ اٹاوہ میں پچیس فروری کو پہنچ کر ضلع اور شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقد پیدل مارچ میں بھی شامل ہوں گے۔ مارچ کے دوران ڈاکٹر کھتری بارہ مارچ کو ہونے والی ریاست گیر تحریک میں لوگوں سے حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔