لکھنؤ……مہانگر تھانہ حلقے کے تحت میٹروسٹی کے نزدیک قدیم پشتے میں ندی میں آج صبح ایک نوجوان کی لاش راڈ میں پھنسی ملی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ انسپکٹر مہا نگر سنجے ناتھ تیواری نے بتایا کہ پرانے پشتے میں کھدائی کاکام چل رہا ہے اس درمیان وہاں موجود لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش راڈ میںپھنسی دیکھی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی مہا نگر پولیس نے نوجو
ان کی لاش ندی سے باہر نکالی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی۔ لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نوجوان کے جسم پر نیلی شرٹ اور لوور موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کہیں دور سے بہہ کرآئی ہے۔