کرائسچرچ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے پہلے دونوں میچ بھاری فرق سے ہارچکی ہے اور کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز جب تک بطور ٹیم نہیں کھیلیں گے فتح ان سے روٹھی ہی رہے گی۔سنیچر کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 150 رنز کی شکست کے بعد کرائسٹ چرچ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مصباح نے کہا ہے کہ اب پاکستانی ٹیم کے لیے صورتحال ’بن جائے یا بگڑ جائے‘ والی ہے اور ٹیم ایک دوراہے پر پر کھڑی ہے۔اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کو زمبابوے، متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ جیسی نسبتاً کمزور ٹیموں کے علاوہ جنوبی افریقہ جیسی بڑی اور ان فارم ٹیم سے بھی میچ کھیلنے ہیں اور مزید ایک شکست پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر سکتی ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جو کارکردگی دکھائی وہ مجموعی طور پر ٹیم کے اعتماد کو متزلزل کر سکتی ہے اور کھلاڑیوں کو اگلے میچ سے قب
ل اس شکست سے ذہنی طور پر باہر نکلنا ہوگا اور مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ورلڈکپ ایسے ہی ہوتے ہیں۔