لکھنؤ، 23 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں اناؤ اور رائے بریلی میں گنگا میں لاشیں دیکھ کر افراتفری مچ گئی۔پولیس کے مطابق گیگاسو کے نزدیک کچھ لوگوں نے ندی میں لاشیں بہتی دیکھیں۔ علاقے میں اس سے افراتری مچ گئی۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچی۔ ن
دی سے لاشیں باہر نکالی گئیں۔ خیال ہے کہ یہ لاشیں کانپور یا اناؤ سے بہتی ہوئی آئی ہیں۔اناؤ کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کشن کے مطابق سپی پور میں گنگا میں سات لاشیں بہتی پائی گئی تھیں سبھی لاشیں ٹھکانے لگا دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں گنگا میں پانی کم ہونے کے سبب اوپر آگئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ان میں کوئی گڑبڑی نہیں پائی گئی۔واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے اناؤ میں ہی گنگا میں تقریباً 100 لاشیں بہتی ہوئی پائی گئی تھیں جس سے وہاں سنسنی پھیل گئی تھی۔