ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) انل امبانی کی قیادت والے ریلائنس گروپ نے آج اپنے کسی بھی دفتر میں تلاشی یا چھاپے کی کارروائی سے انکار کیا ہے ۔گروپ نے کہا کہ ریلائنس پاور کے ایک مخصوص ملازم کے ورک اسٹیشن پر چھاپہ مارا گیا لیک
ن وہاں سے کوئی قابل اعتراض دستاویز نہیں ملی۔ ‘‘کن حالات میں اس ملازم کی گرفتاری ہوئی ہے اس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم اور ریلائنس پاور حکام کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے ۔کمپنی نے کہا کہ ہم اپنے تمام کاروباری سودے صحیح طریقے سے کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی حمایت نہیں کرتے ۔