نئی دہلی۔کھلاڑیوں کے ساتھ بیویوں اور محبوباؤں کو سفر کرنے کی اجازت پر چل رہی بحث کے درمیان پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے انکشاف کیا ہے کہ 1999 ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے اپنی بیوی کو ہوٹل کے کمرے میں الماری میں چھپایا تھا۔ثقلین نے کہاورلڈ کپ 1999 کے
دوران ہم اپنی بیویوں اور خاندان کے ساتھ سفر کر رہے تھے اور ٹورنامنٹ کا مکمل مزہ آ رہا تھا۔ سیمی فائنل سے پہلے ہمارے مینجمنٹ نے کہا کہ اب بیویوں کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ میں نے بیوی سے کہا کہ تم گھر نہیں جاؤ گی اور یہیں رہو گی۔انہوں نے کہاوہ میرے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں رہتی تھی۔ منیجر یا کوچ کے آنے پر میں اس الماری میں چھپنے کیلئے کہہ دیتا تھا۔انہوں نے ایک مذاق واقعہ کا ذکر کیا جب ساتھی کھلاڑی اظہر محمود اور محمد یوسف ایک دن کمرے میں آ گئے اور چند منٹ بعد قہقہے لگانے لگے۔