نئی دہلی،24فروری(یو این آئی) کیجریوال حکومت نے دارالحکومت میں قانون وانتظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کو سستے مکان مہیا کرانے کے لیے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے کو صحیح بتاتے ہوئے اس سمت میں کام کرنے کا ازسر نو عہد کیا۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج اسمبلی کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت راجدھانی کے لوگوں کی لمبے عرصے سے جاری مطالبے کے مطابق دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کی سمت میں کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت معاون وفاقیت کی وکالت کرتی رہی ہے جو دہلی کو خودمختاربنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے سے ہی راجدھانی کی کئی پریشانیاں حل ہو سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دہلی ڈیولپمنٹ اٹھارٹی ، دہلیمیونسپل کارپوریشن اور دہلی پولیس جیسی تنظیموں کو دہلی حکومت کے تئیں جواب دہ بنانا ہے تاکہ لوگوں کو بہتر خدمات مہیا کرائی جاسکیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جن لوک پال کی تشکیل ک
ی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس کے علاوہ اقتدار کے لامرکزیت کے لیے سوراج قانون بنایا جائے گا اور مقامی لوگوں کو رقم مہیا کرانے کے لیے شہری مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ بنایا جائے گا۔
گذشتہ مدت کار کی ہی طرح اس بار بھی حکومت لوگوں کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کے بوجھ سے آزاد کرنے کو ترجیح دے گی اور جن کالونیوں تک بجلی پانی کی پہنچ نہیں ہے ان پر خصوصی دھیان دیا جائے گا۔سرکار صحت اور بنیادی شعبوں کے لیے بجٹ میں اضافہ کرے گی۔ نئے ابتدائی طبی مراکز کھولے جائیں گے اور اسپتالوں میں بیڈ بڑھائے جائیں گے ۔