نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئیٰ) حکومت نے آج کہا کہ دیہی ترقی کے وزیر زمین ایکوائر کرنے سے متعلق آرڈینینس کے سلسلہ میں اپوزیشن اراکین سے بات چیت کریں گے ۔
راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کے 9 مہینے کی میعاد کار بہت زیادہ تعداد میں آڑی نینس لائے جانے کا معاملہ اٹھائے جانے پر ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے اپوزیشن کے اس الزام کو خارج کردیا کہ حکومت ایوان کوبائی پاس کرکے من مانے طریقے سے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اب تک 636 آرڈی نینس لائے جاچکے ہیں اور ان میں سے 80 فی صد آرڈی نینس کانگریس کے دور اقتدار میں لائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اولین وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے دور اقتدار میں 70 آرڈی نینس لائے گئے تھے ۔ جنتا پریوار اور بایاں محاذ کی مخلوط حکومت کے 18 ماہ کے دور اقتدار میں 77 آرڈی نینس لائے گئے تھے ۔ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے ) کی سابقہ حکومت کے دوران میڈیکل ریسرچ سے متعلق آرڈی نینس کو چار بار درج فہرست ذات/درج فہرست قبائل کے سلسلے میں آڑڈی نینس کو تین بار اور سیبی سے متعلق آرڈی نین
س کی میعاد میں دوبارہ توسیع کی گئ تھی۔