نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) پاکستانی فوج نے پچھلے آٹھ ماہ میں لائن آف کنٹرول اور فوج کے زیر کنٹرول بین الاقوامی سرحد پر 126 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ بارڈر سکیورٹی فورس کے زیر کنٹرول بین الاقوامی سرحد پر 559 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں ہیں۔ یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں حکومت کی طر ف سے دی گئی۔
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ آٹھ میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں آٹھ سلامتی اہلکاروں سمیت 24 لوگ مارے گئے ہیں۔
مسٹر منوہر پاریکر نے کہا کہ
” ان واقعات میں صورتحال کے تقاضے کے مطابق مناسب جوابی کارروائیاں کی گئی ہیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ان تمام امور کو پاکستانی فوجی حکام کے سامنے اٹھایا گیا ہے ۔