نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) سرکار نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا اور رواں مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 7.4 فیصد پر پہنچ جائے گی۔
وزیر مالیات جینت سنہا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سرکار سرمایہ راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دے رہا ہے حالانکہ اس شعبہ میں ترقی کے لئے طویل مد
تی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ترکی میں جی 20 کی میٹنگ میں ہندوستان نے سرمایہ کاری کے لئے میدان تلاش پر زور دیا ہے ۔
وزیر مالیات نے کہا کہ ہندوستان کی عالمی کمپنیوں سے سرمایہ راغب کرنے میں اہم مقام حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کی زیادہ شراکت بڑھانے کے لئے سرکار کے پالیسی ساز اقدام جاری رہیں گے ۔ سرکار چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے لئے سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار بنانے پر خاص زور دے گی۔