پرتھ۔غیرملکی حالات میں بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالنے کی ان کی قابلیت پر سوال اٹھائے گئے لیکن اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کا ماننا ہے کہ ہندوستانی اسپن جوڑی روی چندرن اشون اور روندر جڈیجہ نے عالمی کپ میں بااثر شروعات کرکے اپنے نقادوں کو غلط ثابت کردیا۔آف اسپنر اشون اور بائیں ہاتھ کے اسپنر جڈیجہ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف جیت میں اہم کردار اداکیاتھا۔ان دونوں نے مل کر ابھی تک چھ وکٹ اشون چار اور جڈیجہ دو وکٹ لئے ہیں۔
انھوں نے مل کرابھی تک تقریبا چھتیس اوور کئے ہیں جس میں ایک سو پچھتر رن دئے
یں۔کوہلی نے کہا اگر آپ دیکھو تو انگلینڈ میں چمپینز ٹرافی میں وہ ہمارے دو اہم گیندباز تھے۔جڈیجہ کو سب سے بہترین گیندباز منتخب کیاگیا۔انھوں نے ہر کسی کو غلط ثابت کیااور اب یہاں آسٹریلیامیں وہ پھر سے اچھا مظاہرہ کررہے ہیں۔انھوں نے کہا اہم بات یہ ہے کہ آپ کے دماغ میں وکٹ لینے کی بات ہونی چاہیے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف اشون کے دماغ میں یہ بات تھی۔جڈیجہ ہمیشہ جارحانہ گیندباز رہا ہے اور اگر اسے تھوڑی مدد ملے تو وہ اور خطرناک بن جاتاہے۔کوہلی کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کے بڑے میدانوں پر سہی گیندبازی کرنے پر گیندبازوں کو فائدہ ملے گا۔آسٹریلیا میں لمبی اور چوطرفہ بائونڈری ہے۔اگر آپ دماغ لگاکر گیندبازی کروگے تو آپ کو اچھے نتائج ملیں گے۔پچھلے کچھ برسوں سے وہ ہمارے اہم گیندباز ہیں۔اور انھوں نے ٹسٹ میچوں میں بھی برا مظاہرہ نہیں کیاہے۔ہندوستانی نائب کپتان نے کہا میرا ماننا ہے کہ ان کی گیندبازی ساجھیداری ہمارے لئے کافی اہم ہے۔ان دونوں کوہی یہ سمجھنا ہوگا کہ کون جارحانہ گیندبازی کرے گا اور کون ساتھی ا کردار اداکرے گا۔انھوں نے کہا اگر دونوں جارحانہ ہوتے ہں اور ایک اننگ میں تین یاچار وکٹ لیتے ہیں تو یقینی طور پر یہ ہمارے لئے اچھا ہوگا لیکن وہ چالاک ہیں اور جانتے ہیں کہ کب کون سا کردار اداکرناہے۔ان کی مددکیلئے دھونی بھی موجودرہتے ہیں۔اس لئے میرا ماننا ہے کہ ان کی حصہ داری ہمارے لئے کافی اہم ہے۔