لاہور۔پاکستان پولیس نے موجودہ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں میں سٹہ لگانے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا جس سے سٹے بازی کے الزام میں گرفتار ہونے والے لوگوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔لاہور پولیس کے ترجمان حیدر کے مطابق ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کی طرف سے قائم خصوصی ٹیموں نے معلومات ملنے پر شہر کے مختلف حصوں میں چھاپہ مارا اور 15 سٹی بازوں کو گرفتار کرکیشرط پر لگی رقم برآمد کی۔حالیہ دنوں میں اس سے پہلے شہر کے مختلف حصوں سے 65 سٹے بازوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ان کے قبضے سے چار LCD، 20 موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔