بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اب فلم ساز بن گئی ہیں اور وہ فلم ’این ایچ 10‘ کے ساتھ سامنے آنے والی ہیں۔یہ فلم ایک سڑک پر مبنی فلم ہے جس میں ایک جوڑے کے ساتھ دہلی سے پنجاب کے علاقے کے درمیان گزرنے والی نیشنل ہائی وے نمبر 10 پر سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔انوشکا کی پہلا پروڈکشن ہونے کی وجہ سے اس فلم کی تشہیر بھی بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے تاہم بذات خود انوشکا پوری طرح سے فلم کی تشہیر نہیں کر پا رہی ہیں۔اس کا سبب وہ درد کمر کو بتاتی ہیں۔ممبئی میں اس فلم کی ایک پریس کانفرنس میں انشکا بہت دیر سے پہنچیں۔جب رپورٹرز نے انوشکا سے دیر سے آنے کا سبب پوچھا تو انھوں نے بتایا: ’میری کمر میں شدید درد ہے اور اس وجہ سے زیادہ اٹھنے بیٹھنے میں مجھے بہت دقت ہو رہی ہے۔‘اس کے ساتھ انھوں نے
یہ بھی کہا: ’اسی وجہ سے میں یہاں آپ کو زیادہ وقت بھی نہیں دے پاؤں گی۔‘