ممبئی ۔واز الدین صدیقی اور وارون دھوان کی اداکاری سے سجی فلم ‘ بدلہ پور’ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق محض تین دن میں فلم نے 24 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔بولی وڈ فلموں کے تنقید نگار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بدلہ پورکی باکس آفس پر کامیابی کے حوالے سے کچھ یوں لکھا ہیہدایتکار سری رام راگھوان کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپوراس فلم میں اداکار نواز الدین صدیقی اور وارون دھوان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہما قریشی، یامی گوتم ، دیویا دتا اور ونے پھاٹک بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
سنیل للّا اور دنیش وجن کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی راگھو(ورون دھون)کے گرد گھ
ومتی ہے جو ایڈ ایجنسی میں کام کرتے 18 سالہ نوجوان سے 40 سالہ باپ تک کا سفر طے کرتے ہیں اور ولن لیاک (نواز الدین)سے بدلہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔رواں ماہ 20 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی بدلہ پور بدستور کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بدلاپور‘ میں مزاحیہ کردار نبھایا ہے۔اس سے قبل انھوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا لیکن وہ ایک رومانٹک ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔نواز الدین صدیقی ان خوش قسمت لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جنھیں بالی وڈ پر راج کرنے والے تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔نواز نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک‘ کی اور اب ’بجرنگی بھائی جان‘ میں ان کے ساتھ آنے والے ہیں۔سلمان کے بارے میں نواز کہتے ہیں: ’ان کے جیسا کوئی نہیں ہے۔ سلمان خان کے اندر ایک بچہ بھی ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ فلم کی شوٹنگ چلتی رہے اور کبھی ختم نہ ہو۔‘نوازالدین شاہ رخ خان کے ساتھ آنے والی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں’سٹارز‘ کی نہیں بلکہ ’سپر سٹارز‘ کی فلمیں چلتی ہیں اور سپر سٹار ہی ایک بری فلم کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔نوازالدین کی دلی تمنا ہے کہ وہ ہیرو کا کردار بھی ادا کریں۔ انھوں نے کہا: ’میں نے آج تک رومانٹک رول یا درختوں کے گرد ڈانس کرنے والا کردار نہیں کیا لیکن میں ایسا کردار ادا کرنا چاہوں گا۔‘