فلم کی دنیا کے سب معروف اور گرانقدر آسکر ایوارڈ ز میں بہترین فلم کا ایوارڈ ’برڈ مین‘ کو ملا ہے جبکہ اسی فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ الیجاندرو گونزالیز ایناریٹو کو دیا گیا ہے۔اتوار کی شب لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں اس فلم نے بہترین سکرین پلے کے ساتھ مجموعی طور پر چار ایوارڈز حاصل کیے۔بہترین اداکارہ کا آسکرز ایوارڈ جولیئن مور نے فلم ’سٹل ایلس‘ کے لیے حاصل کیا تو بہترین اداکار کا ایوارڈ برطانوی اداکار ایڈی ریڈمینی کو فلم ’تھیوری آف ایوری تھنگ‘ کے لیے دیا گیا۔فلم ’گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل‘ کو بہترین کوسٹیوم ڈیزائن، میک اپ اور ہیئر سٹائل، اوریجنل سکور اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے لیے انعامات ملے جبکہ ’وپ لیش‘ نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔ایڈی ریڈمینی نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے کہا: ’میرے خیال سے میں جذبات کے بیان سے قاصر ہوں۔ میں بخوبی واقف ہوں کہ میں خوش قسمت واقعی بہت خوش قسمت ہوں۔‘
انھوں نے اس موقعے پر اپنے ساتھی اداکار فلیسیٹی جونز، ہدایت کار جمیز مارش اور اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔فلم ’بوائے ہڈ‘ کی اداکارہ پیٹریشیا آرکیٹ کو لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے 87 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین معاون اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔جبکہ بہترین معاون اداکار کا ایوراڈ جے کے سیمنز کو فلم ’وپلیش‘ میں ایک موسیقی کے سکول میں سخت ڈرم بجانے والے استاد کا کردار نبھانے کے لیے دیا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے پیٹریشیا نے ’بائے ہڈ‘ فلم سے منسلک افراد کے ساتھ ان تمام ماؤں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے بچہ پیدا کیا ہے۔‘انھوں نے کہا: ’ان تمام خواتین کے لیے جنھوں نے ہرکسی کے حق لیے لڑائی کی ہے۔ مساوی اجرت حاصل کرنے کے لیے اب یہ ہمار وقت ہے۔‘جبکہ سیمنز نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ اور ’شاندار‘ اہلیہ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ سیمنز پہلی بار آسکر انعام کے لیے نامزد ہوئے تھے اور اس سے قبل بیفٹا ایوارڈ میں بھی انھیں بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔وپلیش نے بہترین ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ مکسنگ کے ایوارڈز حاصل کیے۔برطانوی جوڑی میٹ کربی اور جیمز لوکاس نے بہترین لائیو شارٹ ایکشن فلم کا ایوارڈ اپنی فلم ’دا فون کال‘ کے لیے جیتا۔
دوسرے ملک کی بہترین فلم کا ایوارڈ پولینڈ کی بلیک اینڈ وائٹ فلم ’ایڈا‘ کو دیا گیا۔ایمینوئل لوبیزکو کو لگاتار دوسری بار بہترین سینیمیٹوگرافی کا ایوارڈ ملا۔ اس بار انھیں یہ ایوارڈ فلم ’برڈ مین‘ کے لیے دیا گیا۔بہترین ڈاکومینٹری کا ایوارڈ ’سٹیزن فور‘ کے حصے میں آیا جوامریکی تاریخ کیسب سے بڑے انٹیلی جنس لیک پر مبنی ہے۔بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ کلنٹ ایسٹ وڈ کی عراقی جنگ پر مبنی فلم ’امریکن سنائپر‘ کو ملا۔
٭٭٭٭٭٭