نئی دہلی۔ 25 فروری (یو این آئی) خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر اپنی سارک یاترا کے حصے کے طور پر 3 مارچ کو پاکستان جائیں گے تاکہ پاکستان کے ساتھ خارجہ سکریٹریز کی سطح کی بات چیت دوبارہ شروع ہوسکے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے آج مجوزہ دورے کی تاریخ کا اعلان کیا۔پروگرام کے مطابق خارجہ سکریٹری اپنا دورہ 2مارچ کو بنگلہ دیش سے شروع کریں گے جبکہ پاکستان کے بعد ان کا اگلا دورہ افغانستان کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیگرممالک
کے دورے کے پروگرام پر کام جاری ہے اور الگ سے ان کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔