لکھنؤ (نامہ نگار)وزیرآبپاشی اور تعمیرا ت عامہ شیوپال سنگھ یادونے آج گومتی ندی کی صفائی کاہنگامی معائنہ کیا۔مسٹر یادونے محکمہ کے ذریعہ صفائی پرکئے گئے خرچ کے مطابق کام نہ ہونے پرگہری تشویش ظاہرکی ۔ انھوںنے افسران کوہدایت دی کہ اب تک کہ نتائج کو اطمینان بخش نہیں کہا جاسکتا ۔ اس میںابھی مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔مسٹر یادونے کہا ہمارے پاس صفائی کیلئے رقم کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جتنی رقم کی ضرورت ہوگی اسے حکومت مہیاکرائے گی۔مسٹر یادونے آج صبح نشاط گنج واقع گومتی بیراج پہنچ کر ہنگامی معائنہ کیااور قدیم زمانے میں بنائی گئی دیوار ،بندھے کوبھی دیکھا، اور افسران کوہدایت دی کہ اس کامعائنہ کرالیا جائے ، اگراس کاتعلق تاریخی ، محکمہ آثار قدیمہ سے ہوتواس پرغور وخوض کرکے مناسب فیصلہ لیا جائے ۔
وزیرآبپاشی نے کہا کہ گنگاندی ہویاگومتی،سبھی کی صفائی کیلئے حکومت پوری کوشش کرے گی۔ انھوںنے کہا کہ مرکزی حکومت بھی اس سلسلے میںتعاون کررہی ہے ۔