برسبین۔کرکٹ کے 11 ویں عالمی کپ میں آئرلینڈ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔آئر لینڈ نے 279 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔آئر لینڈ کی جیت میں اہم کردار گیری ولسن نے ادا کیا۔ آؤٹ ہونے والے پہلے آئرش بلے باز پال اسٹرلنگ تھے جو دوسرے ہی اوور میں تین رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔دوسری وکٹ کے لیے ایڈ جوائس اور پوٹرفیلڈ کے درمیان 68 رنز کی شراکت ہوئی جسے امجد جاوید نے وکٹ لے کر ختم کیا۔ولیم پوٹرفیلڈ اور نیل او برائن نے بالترتیب 37 اور 17 رنز بنائے اور محمد توقیر کی وکٹیں بنے جبکہ اینڈی بلبرین 30 رنز بنا کر محمد نوید کی گیند پر متبادل کھلاڑی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
شیمان انور ورلڈ کپ مقابلوں میں سنچری بنانے والے متحدہ عرب امارات کے پہلے کرکٹر بن گئے۔اس سے قبل آئرش کپتان نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو شیمان انور کی سنچری کی بدولت یو اے ای نے نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔شیمان انور نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 78 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ وہ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے متحدہ عرب امارات کے پہلے کرکٹر ہیں۔ایک موقع پر متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے 35 اوورز میں 130 رنز پر چھ وکٹیں گر چکی تھیں لیکن اس موقع پر شیمان نے ایک جانب سنبھالا اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔شیمان نے پہلے خرم خان اور پھر امجد جاوید کے ساتھ مل کر اہم شراکتیں قائم کیں اور ٹیم کو ایک اچھے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔وہ 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیمان کے علاوہ امجد جاوید نے 42 اور خرم خان نے 36 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن، کیوسیک، سورینسن اورا سٹرلنگ دو، دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا اور پہلا موقع ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں مدِمقابل آئیں۔آئرلینڈ نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کو ہرانے سے قبل ماضی میں ورلڈ کپ میں ہی آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو بھی ہرا چکی ہے۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے متحدہ عرب امارات کے پہلے کھلاڑی بنے شیمان انور کی اننگز کی بدولت ٹیم نے جائنٹ کلر آئرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ پول بی کے میچ میں نو وکٹ پر 278 رن بنا ئے تھے۔ اس کے بعد اگرچہ انور 106 اور امجد جاوید 42 نے 107 رن کی ریکارڈ شراکت کرکے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب پہنچایا۔ اس سے پہلے ساتویں وکٹ کیلئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے رام نریش سرون اور رڈلے جییکبس کے نام تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2003 میں پورٹ الزبتھ میں 98 رن کی شراکت کی تھی۔ انور کا عالمی کپ میں اس سے پہلے سب سے زیادہ اسکور 67 رنز تھا جو انہوں نے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔ انور نے اپنی سنچری 79 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کیا۔ وہ 106 رنز بنا کر میکس سوریسین کی گیند پر وکٹ کیپر گیری ولسن کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے والے وہ امارات کے دوسرے بلے باز ہے۔ ان کے علاوہ خرم خان یہ کارنامہ کر چکے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال افغانستان کے خلاف 132 رنز بنائے تھے۔وہیں پہلے میچ میں 300 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی آئرلینڈ کی ٹیم کیلئے آف اسپنر پال اسٹرلنگ نے 10 اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹ لئے۔