ڈنیڈن۔ اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں کل ورلڈ کپ کے میچ میں جب ایک دوسرے سے کھیلیں گی تو ان کا ارادہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کرنے کا ہوگا۔دونوں ٹیمیں اس بار بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دے چکی ہیں لیکن ابھی تک جیت درج نہیں کر پائی ہیں۔ افغانستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف الٹ پھیر کے قریب پہنچی تھی جب اس نے چار وکٹ 51 رن پر اکھاڑ دیئے تھے لیکن مہیلا جے وردھنے نے سنچری جماکر سری لنکا کو چار وکٹ سے جیت دلائی۔اسکاٹ لینڈ نے بھی شریک میزبان نیوزی لینڈ کو پریشان کر دیا تھا جب جیت کے لئے 143 رنز کا آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے سات وکٹ گنوا دیئے تھے۔دونوں ایسوسی ایٹ ٹیمیں پول اے میں دونوں میچ ہار چکی ہیں اور کوارٹر فائنل میں ان کاداخلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دونوں کا م
قصد ٹورنامنٹ میں ایک جیت درج کرنے کا ہوگا۔اسکاٹ لینڈ دو ورلڈ کپ کھیل چکا ہے لیکن ابھی تک جیت درج نہیں کر پایا۔ اسکاٹ لینڈ اور افغانستان نے ایک دوسرے کے خلاف آٹھ ون ڈے میچ کھیلے ہیں جن میں سے افغانستان نے پانچ جیتے۔دبئی میں گزشتہ ماہ ہونے والے میچ میں اگرچہ اسکاٹ لینڈ نے 150 رنز سے جیت درج کی تھی جب افغان ٹیم 63 رن پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ درمیانے تیز گیند باز جوش ڈاوے نے 28 رن دے کر چھ وکٹ لئے تھے۔