نئی دہلی۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں ہندوستان کی آل رائونڈر کارکردگی سے متاثر ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ اگر ہندوستان کو اپنے خطاب کی حفاظت کرنی ہے تو مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔ہندوستان نے گروپ بی کے پہلے میچ میں دیرینہ حریف پاکستان کو 76 رنز سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 130 رنز کی شاندار جیت درج کی اور گروپ میں سب سے اوپر پر چل رہا ہے۔دیگر لوگوں کی طرح لارا کا بھی ماننا ہے کہ ہندوستان اگلے دور میں اپنے گروپ میں سب سے اوپر پر رہتے ہوئے جگہ بنائے گا۔لارا نے کہااس کا امکان سب سے زیادہ ہے ہندوستان کے گروپ بی میں سب سے اوپر پر رہنے کی وجہ ہندوستان کا شاندار کرکٹ کھیلنا۔ میدان پر بلے اور گیند سے ان کی کوشش بہترین ہے۔
پہلے آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم کھیل کے ایک محکمہ میں جدوجہد کرتی تھی لیکن فی الحال ان کی بلے بازی شاندار ہے، ان کے گیند باز وہ کر رہے ہیں جو میچ جیتنے کیلئے ضروری ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ہندوستانی فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔ وہ اب مختلف سطح کی ٹیم ہیں۔انہوں نے کہاکپتان مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں وہ کافی اچھا کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
ان کا آل رائونڈر کھیل مؤثر ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کیلئے انہیں ایسی ہی کارکردگی جاری رکھنا ہوگی۔لارا کا ساتھ ہی خیال ہے کہ ہندوستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ہو رہے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اس لیے کر رہا ہے کیونکہ اب ٹیم غیر ملکی حالات سے نمٹنے میں بہتر کے قابل ہے۔لارا نے ریکارڈ چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے سچن تندولکر کو ہندوستان کے موجودہ کرکٹروں کو مشکل حالات میں جدوجہد کرنا اور رن بنانا سکھانے کا کریڈٹ دیا۔اس عظیم بلے باز نے کہابرسوں پہلے ان حالات میں ہندوستان کو مسئلہ ہوتا تھا۔
لیکن ان کے کرکٹر اس سے باہر نکل گئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ایسا اس لئے ہے کیونکہ سچن تندولکر نے ہندوستانی کرکٹروں کو کسی بھی سطح پر جدوجہد کرنا اور رن بنانے کیلئے ضروری اسٹریتھ ہونا سکھایا ہے۔انہوں نے کہاکھلاڑی اب ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ رہانے، شکھر دھون، کوہلی اور کپتان دھونی جیسے تمام کھلاڑی ان مشکل حالات، اچھال بھری پچ پر کھیلنے کے عادی ہو گئے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستانی ٹیم اپنی موجودہ کارکردگی کو جاری رکھے گی۔