کوچی 26فروری(یو این آئی)ایرانڈیا کا 161مسافرین کو لے جانے والا طیارہ اس وقت بڑے حادثہ سے کرشماتی طور پر محفوظ رہا جب یہاں آج صبح نیدوبماسارے ایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اس کا پچھلا ٹائر پھٹ پڑا۔ایرپورٹ کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ایرانڈیا کی فلائٹ نمبر467 جس میں ممبئی سے آرہے 161مسافرین سوار تھے ،نے محفوظ طور پر لینڈنگ کی ۔ یہ فلائٹ 9.30بجے صبح شارجہ کے لیے پرواز
کرنے والی تھی تاہم شارجہ جانے والے 138 مسافرین کوہونے والی پریشانی کے سبب اس فلائٹ کو منسوخ کر دیا گیا ۔اس فلائٹ کے ٹائر کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ٹائر تبدیل کرنے کے بعد ہی اس فلائٹ کو روانہ کیا جائے گا۔