سدھارتھ (نامہ نگار)بڑھنی چافا میں مفت ہومیوپیتھک اورسوائن فلو بیداری کیمپ کا اہتمام گزشتہ منگل کو کیاگیا۔ کیمپ کا اہتمام شرما چریٹیبل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اٹوا کی جانب سے کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ٹانٹیایونیورسٹی ہومیوپیتھک فیکلٹی راجستھان کے اسسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹربھاسکرشرما نے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹربھاسکر شرما نے کہا کہ ہومیوپیتھی میں سنگین بیماریوں کاعلاج ممکن ہے ۔
غریبوںکی خدمت کرنا اس کیمپ کا خاص مقصد ہے انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مالی پریشانیوںکے سبب اپنا علاج کرنا ہی سب سے بڑی خدمت ہے انھوں نے کہا کہ اس علم میں عام طورسے تقریبا تمام سنگین بیماریوں کا آسان علاج ممکن ہے۔ڈاکٹربھاشکر شرما نے بتایاکہ کیمپ میں ۹۱۵ مریضوں کی طبی جانچ کرکے انھیں مفت دوائیں دی گئیں۔ کیمپ میں ۸۵۰مریضوں کا مفت سوائن فلوسے تحفظ کیلئے دوائیں مفت تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی رام اوتارچوہان تھے۔انھوں نے کہا کہ ہومیوپیتھ میں غریبوں کاعلاج ہے اوریہ بیماری ج
ڑ سے ختم کرنے میں اہم کردار نبھاتاہے۔چیریٹیبل ٹرسٹ کی تین رکنی ٹیم کے ذریعہ بڑھنی بازار ، وکاس نگر، بڈہر ا،بھیک ڈیہہ،وزیرڈیہہ ،ہاڑک ڈیہہ،شیوبھاری ،تنوئی،بڑھنی ،سون برسا،سرسیا،بنکٹوا،محمد نگر، پیشکار ڈیہہ ،سنہیوا،بڑے ڈیہوا ،انئی ڈیہہ،پپرہوا،دلک دیہہ ،مرگیہوا، بنکٹوا،سنہری وغیرہ گائوںمیںسوائن فلو اورچیچک سے بچائوں کیلئے مفت دوائیں تقسیم کی گئیں ۔ کیمپ میں ہومیوپیتھ کے مشہور ڈاکٹروںنے مریضوںکا علاج کیا۔کیمپ میں ڈاکٹر منوج شرما، ڈاکٹر امت ، ڈاکٹرنیرج، ڈاکٹرلکھیندرشرما، ڈاکٹر راجیش ،ڈاکٹر الف رضا وغیرہ ڈاکٹروں نے بھی تعائون کیا۔اس موقع پر نرموہی رام دیال، ٹوڈرمل،شیشرام موریہ ، گومتی موریہ ، راجیش کمار، راجو، کرشن پال یادو،بدھرام وغیرہ موجودتھے۔