چھٹی کے دن بھی جمع ہوں گے فارم، آخری تاریخ ۲؍مارچ
لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ حج کیلئے درخواست فارم جمع کرنے میں اب صرف پانچ دن باقی ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے اس کے بعد فارم جمع نہیں ہوں گے۔ اترپردیش ریاستی حج کمیٹی اس سال اب تک موصول فارموںکی تعداد سے پُر جوش ہے۔ حج کمیٹی دفتر میں بدھ تک
۳۵ ہزار سے زیادہ فارم جمع ہوئے۔ جبکہ گزشتہ سال فارموں کے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کے باوجود ۳۴ ہزار سے زیادہ ہی فارم جمع ہوئے تھے۔ حج کمیٹی کے افسران کے مطابق بقیہ پانچ دنوں کے اندر تقریباً ۸ ہزار سے زیادہ فارم جمع ہوںگے۔ افسران نے بتایا کہ پہلی بار درخواست کیلئے آن لائن فارم بھرنے کے باوجود لوگوںنے بڑی تعداد میں آن لائن درخواست دی ہیں۔ واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ بیس فروری مقرر کی تھی جسے بڑھاکر دو مارچ کر دیا گیا۔ اتوار کو بھی جمع ہوں گے فارم:- حج کمیٹی دفتر میں اتوار کے دن بھی فارم جمع ہوں ۔
سکریٹری ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ حج فارم جمع کرنے کیلئے چھٹی کے دوران بھی دفترکھولا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حج کیلئے درخواست دہندگان کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس لئے دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیس مارچ سے ہوگی تربیت:- عازمین حج کو تربیت دینے والے ٹرینروں کی تین روزہ ٹریننگ تیس مارچ سے ممبئی میں ہوگی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سلسلہ میں ریاستی حج کمیٹی کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ حج کمیٹی کے سی ای او عطاء الرحمان کے مطابق حج ٹرینروں کی تربیت تیس مارچ سے یکم اپریل تک ممبئی کے پلٹن مارگ واقع حج ہاؤس میں ہوگی۔ اس سے قبل یہ ٹریننگ پچیس اور چھبیس مارچ کو ہونا تھی۔