جرمنی۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اروند بھٹ کے ساتھ اشونی پونپپا اورجوالہ گٹٹا کی جوڑی نے آج یہاں 20
,000ڈالر کے جرمن اوپن گریڈ پری گولڈ کے پری کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔بھٹ نے مقامی کوالیفائر پیٹرک یمنج کو 36 منٹ میں 21-10، 24-22 سے شکست دی۔ اگلے میچ میں 35 سالہ ہندوستانی شٹلر کا مقابلہ کوریا کھلاڑی وان ہوجن سن اور فن لینڈ کے کتو ینو کے درمیان مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔ڈبلز مقابلے میں جوالہ۔اشونی نے انڈونیشیا کی جوڑی کو 30 منٹ میں 21-17، 21-16 سے شکست دی۔