سڈنی۔ جارحانہ بلے بازی کے دنیا کے بے تاج بادشاہ کرس گیل کی فارم میں واپس آنے کے بعد اعتماد سے لبریز ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف کل ورلڈ کپ پول بی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے لئے چیلنج آسان نہیں ہوگا۔یہ مقابلہ رفتار کے سوداگر ڈیل اسٹین اور ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سنچری جڑنے والے گیل کی بلے بازی کا بھی ہوگا۔ جنوبی افریقہ کو گزشتہ میچ میں ہندوستان نے 130 رنز سے شکست دی۔ دو میچوں کے بعد اس کے صرف دو پوائنٹس ہے جبکہ پول بی میں ہندوستان ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ اس سے آگے ہے۔جنوبی افریقہ نے گزشتہ ماہ گھریلو سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی لیکن زمبابوے پر 73 رنز سے ملی جیت کے بعد کیریبین کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہے۔ سلامی بلے باز کرس گیل کو خطرناک فارم میں لوٹنا سونے پ
ہ سہاگا ہے جس نے زمبابوے کے خلاف ریکارڈ 16 چھکے جڑتے ہوئے 215 رنز بنائے۔
وہیں مرلون سیملس نے 133 رنز بنائے اور دونوں نے ون ڈے کرکٹ میں 372 رن کی شراکت کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔جنوبی افریقہ کو ہر حالت میں ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا ورنہ اسے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے آئرلینڈ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف باقی میچ ضرور جیتنے پڑیں گے۔عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف افریقہ نے پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں۔ اب تک 1992، 1999 اور 2007 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی جنوبی افریقی ٹیم کو دکھانا ہوگا کہ وہ واقعی خطاب کی اہم دعویدار ہے ۔جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرس نے کہایہ ہمارے لئے بڑا میچ ہے اور ہمیں ہر حالت میں جیتنا ہے۔ ہم نئے سرے سے تازہ ہو کر آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میری ٹیم واپسی کرے گی۔ اب ورلڈ کپ میں ہمارا سفر تھما نہیں ہے۔اس مقابلے کی کشش ڈیل اسٹین کی رفتار اور بلے سے آگ اگل رہے گیل کی داؤ پیچ بھی ہو گا۔ اسٹین نے گزشتہ دو میچوں میں 119 رنز دے کر صرف دو وکٹ لئے ہیں۔
وہیں گیل آئرلینڈ کے خلاف 36 اور پاکستان کے سامنے صرف چار رن بنا سکے تھے۔ زمبابوے کے خلاف 147 گیندوں میں 215 رنز بنا کر وہ فارم میں واپس آئے۔اسٹین کو نئی گیند کے اپنے جوڑی دار ویرنون فلینڈر کی کمی محسوس ہوگی۔جو ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے باہر ہیں۔