ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کے مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ تصویر بنوانے کے لئے بھوک ہڑتال کردی۔ میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی شوٹنگ کے لئے بھارتی ریاست گجرات کے شہر گوندل میں موجود ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے اسی شہر کے رہائشی بابو بھائی ششانگیا نامی ایک مداح نے بھوک ہڑتال کردی۔ اس کا کہنا ہے کہ جب تک سلمان خان اس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتے تب تک اس کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔دوسری جانببالی ووڈ کے چلبل پانڈے جی کو نو انٹری کے سیکوئل کا اسکرپٹ اتنا پسند ا?یا کہ پھر سے اس فلم میں کام کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔دبنگ خان نے ہدایتکار انیس بزمی کو پہلے اس سیکوئل میں کام کرنے کے لیے صاف منع کر دیا تھا لیکن ڈائریکٹر فلم کا اسکرپٹ لے کر سلمان خان کے پاس پہنچ گئے جنھیں کہانی ایسی بھائی کہ وہ اب نو انٹری کے سیکوئل میں کام کر نے کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔دبنگ خان ان دنوں کک ٹو کا بھی اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور سلمان کی انٹری سے نو انٹری کے یہ حصہ اور بھی زبردست ہو جائے گا۔دوسری طرف بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ سلمان خان کی پرستاروں میں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مقبول ترین ہیرو کا خظاب مل چکا ہے۔
حال ہی میں برطانوی کمپنی نے ایک بین الاقوامی سروے کیا تو اس میں بھی سلمان خان بالی ووڈ کے سب ستاروں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ آخر سلمان میں ایسا کیا ہے جو انہیں اتنا مقبول بناتا ہے؟ یہ محض ان کی اداکاری ہی نہیں بلکہ ان کی شخصیت کے نہایت خوبصورت پہلو بھی ہیں جو انہیں اس قدر مقبول بناتے ہیں۔ سلمان انسانوں کے علاوہ جانوروں سے محبت کیلئے بھی مشہور ہیں خصوصا اپنے پالتو کتوں کو تو وہ بہت ہی پیار کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سلمان ریاست راجھستان میں فلم ” بجرنگی بھائی جان” کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ انہیں خبر ملی کہ ان کا کتا سپینڈی بیمار ہو گیا ہے وہ شوٹنگ چھوڑ کر گھر واپس آ گئے اور سپنڈی کے مکمل صحت یاب ہونے پر ہی کام پر واپس گئے۔ سلمان وہ فنکار ہیں کہ جن میں غرور و تکبر نام نہیں ہے، وہ اکثر اپنے پرستاروں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں اور فلم ”بجرنگی بھائی جان” کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی دفعہ پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کو تحائف دیتے ہیں اور بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے ہیں۔ سلمان خان کی نیک دل اور سخاوت مشہور ہے۔ انہوں نے ایک فلاحی تنظیم ہیومن بئنگ بھی قائم کر رکھی ہے جس کیلئے وہ بھاری عطیات بھی فراہم کرتے ہیں۔ سلمان کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ لوگوں کوخوش کر کے خوش ہوتے ہیں۔ وہ کسی بھی تقریب میں جائیں چٹکلے لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ وہ اکثر اپنے مداحوں کو رقص آور گانے سے بھی خوش کر دیتے ہیں۔
وہیں انہوںنے کہا کہ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر سے دنیا ڈرتی تھی۔ عمران خان اور میاںداد شاندار کھلاڑی تھے۔ بالی ووڈ سپر سٹار کرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں۔ دبئی میں ایک تقریب میں پاکستانی قوم کی طرح انہیں بھی پرانے کھلاڑی یاد آ گئے۔ سلمان خان نے پرانے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جبکہ کسی نئے کا ذکر تک نہیں کیا۔ پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتے ہیں اور یاد کرتے ہیں جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی۔ وسیم اور شعیب کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھرتھر کانپتی تھیں۔