کانپور:ہولی کے موقع پر عام آدمی کو آسانی سے اپنے گھر پہنچنے کیلئے شمال و سطی ریلوے کانپور سے دوخصوصی ٹرین چلائے گا۔یہ خصوصی ٹرینیں باندرا (ممبئی ) سے کانپور اوراحمد آباد سے کانپور کیلئے چلیں گی اورواپس آئیں گی۔یہ ٹرینیں محض ایک مرتبہ ہولی کے موقع پر ہی چلے گی۔شمال وسطی ریلوے کے پی آراو امت مالوی نے بتایاکہ ہولی کے تہوار کے موقع پر مسافروںکی کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ اسی کے پیش نظر کانپور سے باندرااورکانپور سے احمد آباد کی خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ۔ ان دونوں ٹرینوں میں آج سے ریزرویشن بھی شروع ہوگیاہے۔ انھوںنے بتایاکہ گاڑی نمبر ۱۰۰۹۰ ۔۲۰۰۹۰ باندرا ٹرمینل کانپور ایئر کنڈیشنڈ پریمیم سپر فاسٹ ہولی ٹرین منگل تین مارچ کو باندھرا سے دوپہربارہ بج کر پانچ منٹ پر چلیںگی۔اوربدھ کودوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر کانپور سینٹرل اسٹیشن سینٹر پہنچیں گی۔ اس ٹرین میں چاراے سی چیئر کار،پانچ اے سی سکینڈ اورسات اے سی
تھرڈ کے ڈبے ہوں گے۔ یہ ٹرین کانپور سے چارمارچ بدھ کو دوپہر بعد تین بج کر چالیس منٹ پر چلیںگی۔ اوردوسر ے دن شام چار بج کر پینش منٹ پر باندرا پہنچیں گی۔ انھوں نے بتایاکہ دوسر ی ٹرین ۲۰۴۹۰ ۔۱۰۴۹۰ احمد آباد سے کانپور ایئر کنڈیشنڈ پریمیم سپرفاسٹ ہولی ٹرین اتواریکم مارچ کو احمد آباد سے پانچ بج کر بیس منٹ پر چل کر دوسرے دن کانپور دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر پہنچے گئی اوراسی دن کانپورسینٹرل سے تین بج کر چالیس منٹ پر چل کر دوسرے دن دوپہر ساڑھے بارہ بجے احمد آباد پہنچے گی اس میں ایک سکینڈ اے سی کوچ ، دوتھرڈاے سی کوچ ، سات سلیپر کوچ اورچھ جنرل کوچ ہوں گے۔