لندن:برطا نیہ کیما ہرین کی ایک حالیہ تحقیق کیمطا بق باقاعدگی سے گاجرکیاستعمال سیبینائی میں اضافہ ہوتا ہے,اوربڑھتی عم
رکے ساتھ ساتھ بینائی کی کمزوری پربھی قابو پا نے میں مددگارثابت ہوتاہے۔ما ہرین کے مطابق گاجرمیں وٹامن A,BاورE سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو ناصرف بینائی تیز کرنے میں ایک اہم کر دار ادا کرتے ہیں بلکہ ناخن،بال،دانت اور ہڈیوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں۔تحقیق کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔