نئی دہلی،27فروری(یو این آئی) جوینائل جسٹس (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) قانون’ 2000 کے سیکشن 63 (3)کے تحت ہر ایک ضلع اور شہر میں ایک اسپیشل جوینائل پولیس یونٹ قائم کیا جانا ہے ۔
ان یونٹوں کے قیام کا مقصد نابالغوں اور بچوں سے متعلق پولیس کے رویئے میں تال میل قائم کرنا اور اس
ے اپ گریڈ کرنا ہے ۔ خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت وقتا فوقتا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے درخواست کررہی ہے کہ وہ جے جے ایکٹ کے م¶ثر نفاذ کیلئے اقدامات کریں۔خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ مینکاگاندھی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔