نیویارک:جنوبی امریکا کے جنگلات میں ایک ایسا کیڑا دریافت ہوا ہے جوایک گڑیا کی طرح دکھائی دیتاہے 7ملی میٹر لمبے اس کیڑے کے سر پر اس طرح بال ہیں جیسے کسی گڑیا پر بال چپکائے جاتے ہیں جب کہ اس کے جسم پر اورنج رنگ کے نشانات واضح ہیں۔پرنسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر ٹرونڈ لارسن کے مطابق اس کیڑے کا تعلق اپسرا کے خاندان سے ہوسکتاہے۔ان کا کہناتھا کہ میں نے اس کیڑے کا کئی گھنٹوں تک مشاہدہ کیاہے مگر ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ کس نسل کا کیڑاہے ۔