پرتھ۔ا سٹار کھلاڑیوں کی موجودگی والی ٹیم انڈیا کی چمک کے اثر میں نہیں آنے کا دعوی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد توقیر نے کہا کہ ان کی ٹیم کل ہندوستان کے خلاف ہونے والا مقابلہ کو دنیا کے کسی دوسرے میچ کی طرح ہی لے گی۔میچ سے پہلے کے پریس کانفرنس میں آج توقیر نے کہا ہمیں معلوم ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں بڑے اسٹار کھلاڑی ہیں لیکن ہم اس مقابلے کو بھی پہلے دونوں میچ کی طرح ہی لی
ں گے۔ ہم ان کے اسٹار کھلاڑیوں کی چمک یا اثر میں نہیں آئیں گے۔توقیرنے اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے مقابلہ 2004 میں ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا جہاں اس نے وی وی ایس لکشمن کا وکٹ لیا اور اس بار بھی 43 سال کے اس کرکٹر کا کچھ اسی طرح کا مظاہرہ کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے ہم اپنا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس بڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر فیلڈنگ کی ہے اور ہندوستان کے خلاف ایک بار پھر ہم بہتر کارکردگی کرنا چاہتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ہندوستان ۔ پاکستان اور سری لنکا نژاد کھلاڑیوں کا مرکب ہے۔کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے زمبابوے اور آئرلینڈ کے خلاف اب تک کھیلے اپنے دونوں میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ہماری جیت نہیں ہوئی۔