یہ خبر تھی کہ پربھودیوا کی اگلی فلم سنگھ از بلنگ میں ہیروپنتی کی ہیروئن کرتی سینن اکشے کمار کا ساتھ نبھانے والی ہیں لیکن اب ان کے ہاتھ سے یہ فلم نکل گئی ہے اور ان کی جگہ یمی جیکسن نے لے لی ہے۔یمی جیکسن نے بالی ووڈ میں ‘ایک دیوانہ تھا’ کے ذریعے قدم رکھا تھا اور پرتیکببر کے ساتھ ان کی نزدیکیوں کے کافی چرچے ہوئے تھے۔حال ہی میں آئی فلم ‘آئی’ میں یمی جیکسن نظر آ چکی ہیں۔اگرچہ یمی جیکسن کا فلمی کیریئر ابھی تک کچھ خاص نہیں ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ ‘سنگھ از بلنگ’ کے ذریعے وہ اپنے کیریئر کو رفتار دے سکتی ہیں۔جہاں تک کرتی سینن کے فلم سے باہر جان
ے کا معاملہ ہے تو اس کے پیچھے تاریخوں کا مسئلہ ہے۔کیونکہ پربھودیوا کی فلم سنگھ از بلنگ اور روہت شیٹی کی فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں ساتھ ساتھ چلنے کی بات جب سامنے آئی تو کرتی سینن نے روہت شیٹی کی فلم کو ترجیح دی اور پربھو دیوا کی فلم سنگھ از بلنگ سے اپنے قدم پیچھے کھینچ لئے۔کرتی کے اس فلم سے باہر ہو جانے کا فائدہ یمی جیکسن کو پہنچتا لگ رہا ہے۔