واشنگٹن: عالمی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے جمعرات کو شایع ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے، جہاں مجموعی طور پر ہر سطح پر بہت زیادہ مذہبی پابندیاں موجود ہیں۔
مجموعی طور پر سب سے زیادہ مذہبی پابندیاں میانمار، مصر، انڈونیشیا، پاکستان اور روس میں پائی گئیں، جہاں حکومت اور معاشرے دونوں ہی نے ’’مذہبی عقائد و تعلیمات کی بنیاد پر بے شمار حدبندیاں‘‘ نافذ کر رکھی ہیں۔
پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ ’’2013ء کے دوران چین میں سب س
ے زیادہ حکومتی پابندیاں عائد تھیں، اور ہندوستان میں مذہب سے متعلق جارحانہ معاشرتی رویے موجود تھے۔‘‘
ے زیادہ حکومتی پابندیاں عائد تھیں، اور ہندوستان میں مذہب سے متعلق جارحانہ معاشرتی رویے موجود تھے۔‘‘
مزید یہ کہ اس مطالعے میں شامل 198 ملکوں میں سے 102 (52 فیصد) میں مسیحیوں کو یا تو حکومت یا پھر سماجی گروہوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا، جبکہ مسلمانوں کو 99 ملکوں (50 فیصد) میں اس طرح ہراساں کیا گیا تھا۔
پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ’’مذہب سے متعلق جارحانہ سماجی رویّوں‘‘ کی ملکوں کی سطح پر پیمائش کی گئی، جس میں 2013ء کے دوران کمی دیکھنے میں آئی تھی، جبکہ اس سال سے پہلے گزشتہ چھ سالوں تک ان کی شرح بہت بلند رہی۔
اس سال تمام اقوام کے اندر اس طرح کی جارحانہ کارروائیاں جیسے کہ مذہبی املاک کی توڑ پھوڑ اور مقدس آیات کی بے حرمتی سےلے کر پُرتشدد حملوں میں اموات اور زخمی ہونے کے واقعات کی شرح 27 فیصد تھی، جبکہ اس کے مقابلے میں یہ شرح 2012ء میں 33 فیصد رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’مذہبی بنیادوں پر سرکاری پابندیوں کا زیادہ یا سب سے زیادہ حصہ ملکوں میں تقریباً 27 فیصد پر ہی رہا۔
اس کے باوجود کہ دنیا بھر میں تمام مذاہب سے متعلق جارحانہ رویّوں میں کمی آئی ہے، ایسے ممالک جہاں یہودیوں کو ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے، کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ 2013ء کے دوران 198 ملکوں میں سے 77 ملکوں میں یہودیوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، یہ شرح پچھلے سات سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
چھیاسی صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہودیوں کو حکومت سے کہیں زیادہ افراد یا گروہوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔‘‘
رپورٹ کا مزید کہنا ہے کہ ’’مثال کے طور پر یورپ میں 45 میں سے 34 ملکوں میں یہودیوں کو افراد یا سماجی گروہوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔