اسلام آباد ، 30 نومبر: پاکستان کے نئے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے لفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کو فوج کا چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) مقرر کیا ہے۔
لفٹننٹ جنرل احمد اس سے قبل وائس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے انہوں نے جنرل راشد محمود کی کی جگہ لی ہے جنہیں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
لفٹننٹ جنرل احمد ملک کے 31 ویں سی جی ایس ہوں گے حالانکہ وہ ابھی چند دنوں تک وی سی جی ایس کے عہدہ پر اپنی خدمات دیں گے۔ سی جی ایس فوج کے سب سے اہم عہدوں میں سے ایک ہے۔ لفٹننٹ جنرل احمد کے پیش رو نو سی جی ایس یا تو فوج کے سربراہ بنائے گئے ہیں یا جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔