مظفرنگر(بھاشا)ایک ۲۶ سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر نسیلی اشیاء کھلا کر پانچ لڑکوں نے اس کے ساتھ اجتعماعی عصمت دری کی ان لڑکو ںمیں ایک سب اسنپکٹرکا بیٹابھی شا مل ہے۔پولیس نے آج بتایاکہ متاثرہ کے ذر یعہ درج کرائی گئی شکایت کے مطابق کل وہ نزد یک کے ہی ایک گفٹ سینٹر پر گئی تھی جہاں دوکا
ن کے مالک نے اسے نشیلی شے ملی کولڈرنگ پلائی۔
کوتوالی پولیس تھانہ کے سینئر سب انسپکٹر پرمود کمار نے بتایاکہ پانچوںملزمین نے لڑکی کے ساتھ اجتماعتی عصمت دری کی جس میں دوکان کا مالک اورکوتوالی کے سب انسپکٹر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ا نھوں نے بتایاکہ لڑکی کو جب ہوش آیا تو پانچوں نے اسے انجام براہونے کی دھمکی دی اوراس سلسلے میں کسی کو کچھ بھی بتانے سے منع کیا۔ملزمین کی شناخت وجے کمار ، انجھ سیٹی ، پیوش کمار،سب انسپکٹرکے بیٹے کپل اورایک نامعلوم کی شکل میں کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میںفرارملزمین کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔اورلڑکی کو طبی معائنہ کیلئے بھیج دیا ہے۔معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔