گورکھپور(نامہ نگار)سوائن فلوجانوروں سے پھیلنے والا جراثیم ہے عام طورسے یہ جراثیم خنزیروں کے جراثیم سے پھیلتا ہے لیکن کچھ اسباب کی بناپر یہ خنزیروں سے انسانوںمیں پھیل جاتاہے۔ زیادہ متاثرہونے کے سبب یہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتارہتاہے ۔اس بیماری سے ملک میں اس برس ایک ہزارلوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور۱۸۱۰۵لوگ متاثر ہوچکے ہیں سوائن فلو کے ہرمریض کو اس کی دوالینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہرقسم کے لوگوں پر یا بیماری بڑھنے پر اس کی ضرورت ہوتی ہے ہائیرکس گروپ کے لوگوں یا بیماری بڑھنے پر اس کی ضرورت ہوتی ہے ۔بغیر ڈاکٹرکی صلاح کے یہ دوا نہیں لینی چاہئے۔
یہ باتیں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سوائن فلو پر منعقد مذاکرہ میں کہی گئی ۔ڈاکٹروں نے بتایاکہ متاثر شخص کے ذریعہ کھانسنے ، چھیکنے سے یہ جراثیم ماحول میں پھیل جاتاہے اوردیگر انسانوں میں سانس کے ذریعہ پھیپھر و ں میںداخل ہوجاتا ہے اس کے علاوہ یہ جراث
یم ہاتھ ملانے سے یامتاثر شخص کے ذریعہ استعما ل کی جانے والی چیزوں جیسے موبائل ، رومال ، تولیہ وغیرہ کے ذریعہ دوسرے شخص کو متاثرہ کرسکتا ہے۔