الہ آباد، 2 مارچ (یو این آئی) یوپی میں الہ آباد کے انڈسٹریل علاقے میں کل رات کچھ حملہ آوروں نے دو لوگوں کو گولی مار دی جس سے ایک کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ ہرئی کے رہنے والے بلرام پٹیل اپنے ساتھی سبھاش کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار
دو حملہ آور آئے اور انہیں گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ اس سے دونوں زخمی ہوگئے ۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران بلرام پٹیل کی موت ہوگئی۔قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔