بیجنگ، 30 نومبر
:چین کے مشرقی ساحلی شہر کی ونگ داو کی ایک عدالت نے منشیات کے چار اسمگلروں کو موت کی سزا سنائی ہے۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژن ہوا نے بتایا ہے کہ چار اسمگلروں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس نے بتایا کہ عدالت نے 9 دیگر اسمگلروں کو دو سال کے وقفہ کے بعد سزائے موت اور 8 دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے تمام 21 اسمگلروں کی بجی املاک ضبط کرنے کے احکام دیئے ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ کے 9 معاملوں میں قصور وار قرار پائے 51 دیگر اسمگلروں کو دو سے 15 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند سالوں کے دوران شہر میں منشیات کی ناجائز تجارت بڑھ گئی ہے۔ضبط کئے گئے مادے زیادہ تر کرسٹل کے روپ میں پائے جانے والے میتھ ہیں جسے جنوب مغربی شہر چنگدر ۔ جنوبی صوبہ گوانگ دونگ اور شمالی مشرقی چین کے صوبوں سے لایا جاتا ہے۔