لکھنؤ(نامہ نگار)میئر دنیش شرمانے اتوار کو چارباغ ریلوے اسٹیشن سے لکھنؤ سے چھپراتک چلائی گئی ٹرین نمبر ۱۵۰۵۴چھپراایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکرچھپرا کے لئے روانہ کیا۔ چھپرا ایکسپریس ہفتہ میںتین دن لکھنؤسے چلائی جائے گی ۔
اس موقع پر میئر ڈاکٹر دنیش شرمانے کہاکہ چھپراایکسپریس ہفتہ میں دوشنبہ ،بدھ اور جمعہ کو چلائی جائے گی۔ چارباغ ریلوے اسٹیشن سے بادشاہ نگر ریلوے اسٹیشن ،گومتی نگرجنکشن ہوتے ہوئے فیض آباد ،اجودھیا،شاہ گنج ،جونپور ،وارانسی ،غازی پور ،بلیاہوتے ہوئے چھپراپہونچے گی ۔ یہ ٹرین نمبر ۱۵۰۵۳واپسی میں ہفتہ میںتین دن منگل ،جمعرات اور سنیچر چھپراسے چل کر لکھنؤ آئے گی ۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کوشل کشور ،رکن اسمبلی آشوتوش ٹنڈن ،رام چندر پردھان ،ریلوے مینس یونین کے قومی جنرل سکریٹری شیوگوپال مشرا،ریلوے صلاحکار کمیٹی کے رکن راجیو مشرا ،منطقائی ریلوے منیجر انوپ کمار سمیت بڑی تعداد میں اف
سران اور شہری موجود تھے ۔اسی وقت وارانسی جنکشن سے ویڈیو کے ذریعے وزیر مملکت برائے ریل منوج سنہانے منڈواڈیہہ سے نئی دہلی سے یومیہ سپرفاسٹ ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقع پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی نائب صدر اور لکھنؤکے میئر ڈاکٹر دنیش شرمانے کہا کہ وزیر ریل شریش پربھو اور وزیر مالیات ارون جیٹلی کے ذریعے پیش کیاگیا ریل بجٹ ۔اور عام بجٹ نے ثابت کردیا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی حکومت نے اقتصادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ سبھی طبقہ کے لوگوںکو خصوصی رعایت دی ہے ۔آنے والے دنوں میں ملک کے باشندوں کے اچھے دن آئیں گے اس کی پوری امیدہے ۔