برسبین۔ وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی آئی سی سی ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں کھسک کر بالترتیب چوتھے اور 10 ویں مقام پر آ گئے جبکہ شکھر دھون ساتویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ون ڈے گیندبازوں کی درجہ بندی میں ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع اور روچندرن اشون نے ترقی کی ہے۔ سمیع 14 پائیدان کی چھلانگ لگا کر اب 11 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ وہیں اشون چھ پائیدان چڑھ کر 16 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ورلڈ کپ کے 23 پول میچوں کے بعد درجہ بندی میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ کوہلی ایک نمبر کے نقصان کے نعد چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہیں کپتان دھونی دو پائیدان کے نقصان کے بعد 10 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔روہت شرما اور سریش رینا بھی اوپر 20 میں ہیں۔ روہت تین پائیدان گر کر 16 ویں نمبر پر ہیں جبکہ رینا چار پائیدان چڑھ کر 20 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔سری لنکا کے کمار سنگاکارا دو پائیدان چڑھ کر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرس ریکنگ میں سب سے اوپر پر ہیں۔گیندبازوں میں کوئی بھی ہندوستانی سب سے اوپر دس میں نہیں ہے۔ سمیع اور اشون نے حالانکہ اچھی ترقی کی ہے۔ زخمی بھونیشور کمار اور روندر جڈیجہ چار چار پائیدان کے نقصان کے بعد بالترتیب 17 ویں اور 18 ویں نمبر پر ہیں۔گیندبازوں کی فہرست میں پاکستان کے سعید اجمل سب سے اوپر پر ہیں جو ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے ہیں۔آل رائونڈر کی فہرست میں جڈیجہ ساتویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ سب سے اوپر پر سری لنکا کے تلک رتنے دلشان ہیں جنہوں نے عالمی کپ میں 229 رنز بنائے اور تین وکٹ بھی لئے ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر پر ہے۔ ہندوستان چار پوائنٹس پیچھے دوسرے مقام پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ 113 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سری لنکا چوتھے مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔