ایڈن برگ ، 30 نومبر:اسکاٹ لیند کے شہر گلاسگو میں ایک شراب خانے پر ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے سے وہاں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ممبر پارلیمنٹ جم مرفی نے کہا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کا ایک معروف شراب خانہ ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کا نظارہ کافی بھیانک تھا لیکن فائر بریگیڈ اور ایجاد عملہ نے جس طرح کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔
مسڑ مرفی نے کہا کہ حادثے کے وقت میں وہاں سے گذر رہا تھا ۔ اس لئے اپنی کار سے اترکر وہاں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے چلاگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ لوگ ملبے میں دب گئے تھے اور کئی لوگ زخمی تھے۔