ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنی لیون اپنی آنے والی فلم ‘ایک پہیلی’ لیلا‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رہیں زینت امان کی یاد دلانے والی ہیں۔ 1978 میں راج کپور کی ہدایت میں بنی فلم ستیم شوم سندرم میں اداکارہ زینت امان کے کردار اب تک لوگوں کے ذہن میں ہے۔ اس فلم میں زینت امان کے بولڈ ا داکاری نے خوب واہ واہی لوٹ تھی۔ اس خبر کی تصدیق ایک انگریزی اخبار نے کی ہے۔ ستیم شوم سندرم میں پتلی سفید
ساڑی میں لپٹی زینت امان کی طرح اب سنی لیون بھی نظر آئیں گی۔ فرق اتنا ہوگا کہ سنی زینت کی طرح ٹپلیس نہیں ہوں گی۔ فلم ‘ایک پہیلی لیلا’ کے ڈائریکٹر بابی خان نے بتایا کہ ستیم شوم سندرم میں زینت کی خوبصورتی کو بہترین طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ بابی نے بتایا کہ جب انہوں نے اس لک کے بارے میں سنی سے بات کی تو وہ فوری طور تیار ہو گئیں۔ فلم میں سنی الگ الگ کرداروں میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں سنی کے پوجٹ پاک بھانشالی، رجنیش دگل، موہت اہلاوت اور جس ارورہ ہیں۔ فلم ۱۰؍ اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا ٹریلر۶ جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔