چین میں سڑک کے حادثات ایک بڑا مسئلہ ہے جس میں ہر سال بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہینان میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
چینی حکام کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق ایک مقامی اوپرا طائفے سے تھا۔
یہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب شمالی ہینان میں لنزہو نامی شہر کے قریب بس کھائی میں جا گری۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا پر جاری کی جانے والی تصاویر میں بس کو درختوں میں پھنسا دیکھا جا سکتا ہے۔
ژنہوا کے مطابق امدادی کارکن جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
چین میں سڑک کے حادثات ایک بڑا مسئلہ ہے جس میں ہر سال بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق بڑے ممالک میں چین کی سڑکیں سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔
ادارے کے مطابق چین میں حادثات کی یہ شرح روس اور بھارت سے بھی زیادہ ہے۔