بجنور۔ 3مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع بجنور کے نگینہ علاقہ میں ساتھی کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں زہریلاکھانا کھانے سے 60افراد بیمار پڑگئے ۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نگینہ ریلوے اسٹیشن پر گینگ مین کے عہدہ پر تعینات راجا رام سنگھ سن
یچر کو ریٹائر ہوا تھاجس نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو دعوت دی۔ شروع میں تو لوگوں کو کھانا کھانے کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہِوئی لیکن اتوار کی شام سے ان کی الٹی اور دست کے ساتھ طبیعت خراب ہونے لگی ۔
دعوت میں کھانا کھانے سے بیمار ہونے والے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے چار لوگوں کی حالت تشویشناک ہے ۔