نئی دہلی (بھاشا)دنیا کے سب سے بڑے شکر پیداکرنے والے ہندوستان میں شکر کی پیداوار اکتوبرسے جاری موجودہ مالیاتی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ۱ء۹۴کروڑ ٹن رہی ہے ۔ اس بات کی جانکاری صنعتی تنظیم اسما کے ذریعے دی گئی ہے ۔ مالیاتی سال ۱۵۔۲۰۱۴کے اکتوبر سے فروری کی مدت کے دوران پیداواری اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے انڈین شوگر ملس ایسوسی ایشن (اسما)نے کہا کہ کسانوں کے گنے
کی قیمت کابقایا بڑھ سکتاہے جوفی الحال ۱۴ہزار ۵سو کروڑ روپئے ہے ۔ کیوں کہ شکر کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے کم ہے ۔ جب کہ گنے کی قیمت زیادہ ہے ۔ اسما نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو ۱۴لاکھ ٹن کچی شکر کی برآمد کرنے کے سلسلے میں ۴ہزار روپئے فی ٹن سبسیڈی مہیا کرانے کے فیصلے کے سلسلے میں اعلانیہ جاری کرنا چاہئے ۔صنعتی تنظیم نے کہا کہ ۲۸فروری ۲۰۱۵ تک ملک کی ۵۱۱شکر ملوں میں سرگرمیاں جاری رہیں اور انہوںنے ۱ء۹۴کروڑ ٹن شکر تیار کی ۔ جب کہ ۲۸فروری ۲۰۱۴تک ۴۵۵شکر ملوں نے ۱ء۷کروڑ ٹن شکر تیار کی تھی ۔ اسمانے امکان ظاہر کیاہے کہ ۱۵۔۲۰۱۴کے پورے سال میں شکر کی پیداوار ۲ء۶کروڑ ٹن ہوسکتی ہے ۔ جو گزشتہ برس ۲ء۴۳کروڑ ٹن رہے تھی ۔ اس سے کے ساتھ سالانہ گھریلو طلب ۲ء۴۸کروڑ ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔