جوہانسبرگ، 30 نومبر:موزمبیق ائرلائنس کا ایک طیارہ انگولا کے لئے اپنی پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔
ائرلائن کے ذرائع کے مطابق 34 افراد پر مشتمل یہ طیارہ جمعہ کو شمالی نامیبیا کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔ ٹی ایم 470 طیارہ انگولا کی دارالحکومت نوآنڈا جارہا تھا۔
نامبییا کے افسران انگولا سے متصل اس شمالی سرحد کے نزدیک دور دراز علاقوں میں جہاز کو تلاش کررہے ہیں۔