بریلی(نامہ نگار)مخبر کی اطلاع پر آبکاری محکمہ نے ہزاروںروپئے کی ناجائز شراب برآمد کی ہے۔شراب کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔یہ شراب ہولی کے موقع پر ہریانہ میں فروخت کیلئے لائی جاتی ہے۔اس مرتبہ بھی ہولی کے موقع پر ہریانہ سے ناجائز شراب شہر میں سپلائی کیلئے لائی گئی تھی۔
آبکاری محکمہ کافی دنوں سے اس کی تلاش کررہاتھا۔منگل کو مخبر سے تھانہ پریم نگر کے گنگا پور مادھوباڑی میںبڑی مقدار میں ہریانہ سے لائی گئی ناجائز شراب کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔مخبر کی اطلاع پر آبکاری محکمہ کے انسپکٹر راجیندریادو،پی لوانیہ، کے پی سنگھ ، سپاہی راج کمار راٹھور،پپوکمار نے مادھوباڑی میںایک گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں گودام پر لگے تالاکو توڑ کر جب پولیس اندرداخل ہوئی تو بڑی مقدار میںہریانہ سے لائی گئی ناجائز شراب کی بوتلیں ملیں۔اتنی بڑی مقدارمیں انگریزی شراب بوتلیں دیکھ کر افسران حیران رہ گئے۔ پوچھ گچھ کرنے پر گودام وہیں کے رہنے والے چیتن کا بتایاگیا ہے۔آس پاس کے لوگوں نے چیتن کے گھر کی جانکاری ہونے سے انکار کردیا۔پولیس نے وہاں شراب کی بوتلیں اپنے قضبہ میںلے لیں۔سب بوتلوں کو لیکر آبکاری محکمہ کے
ٹیم واپس لوٹ گئی۔برآمد شراب کی قیمت ہزاروں روپئے بتائی جارہی ہے۔پولیس نے چیتن کی تلاش شروع کردی