لکھنؤ(نامہ نگار)موجودہ وقت میں اترپردیش میں ریلوے پولیس کے حلقہ اختیار میں ٹرینوںمیںہونے والے جرائم کی روک تھام اور ریل مسافروں کو جرائم کی وارداتوںمیں مدد دینے کے سلسلے میں چار ڈجٹ کی ہیلپ لائن منگل سے شروع ہوگئی ہے ۔ اس اسکیم پرضروری کارروائی ریلوے پولیس نے پوری کرلی ہے۔
اسکیم کے تحت اترپردیش ریاست کی حد کے اندر مسافر اپنے موبائل یا لینڈ لائن سے ۱۵۱۲نمبر ڈائل کرنے پرہیڈ کوارٹر ریلوے پولیس کنٹرول روم لکھنؤ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔جس کے بعد شکایت اور واردات کی اطلاع درج کرائی جاسکتی ہے۔اسکیم کے تحت پلیٹ فار م اورریلوے ا
سٹیشن احاطہ اورٹرینوںمیںسفر کے دوران مسافر چوری ، لوٹ ،ڈکیتی ، مارپیٹ ، چھیڑ خانی، قتل ، زہرخورانی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کی اطلاع جی آر پی ہیڈ کوارٹر کنڑول روم لکھنؤمیںشکایت درج کی جاسکے گی۔ یہ سہولیات کسی بھی کمپنی کے موبائل فون سے ۱۵۱۲نمبر ڈائل کرنے پرمہیاہوگی۔ اس اسکیم سے مجرموںکے خلاف موثر کارروائی کرنے اور مسافروںکوکم وقت میں فوری مدد مہیاکرائے جانے میں مددملے گی۔۱۵۱۲ کے ذریعہ کسی بھی واردات کی اطلاع ملنے پرکنڑول روم میں اس اطلاع کو نزدیکی تھانے پرفوراً بتایاجائے گا۔
۱۵۱۲کے علاوہ ہیڈ کوارٹر واقع کنڑول روم میں پہلے سے چل رہے نمبر ۹۴۵۴۴۰۲۵۴۴، ۹۷۹۴۸۳۳۸۱۱ ،۹۷۹۴۸۶۶۹۴۶ ، ۹۹۱۹۰۹۹۱۹۰اور ۲۲۸۸۱۰۳۔ ۰۵۲۲ ، ۲۲۸۸۱۰۴، ۲۲۸۸۱۰۵ پربھی مسافر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔