لکھنؤ(نامہ نگار)ملیح آباد علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کونامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی ۔زخمی نوجوان کومقامی لوگوںنے اسپتال میںداخل کرایا۔ جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ گوسائیں گنج میں بھی فارم ہائوس پرکام کرنے والے شخص کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ دوسری جانب گومتی نگرمیں بھی پولیس کی گاڑی کی زدمیںآیا بزرگ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ جسے پولیس نے میٹرواسپتال میںداخل کرایا۔ ملیح آباد کے بھروانا گائوں کا رہنے والاشیلیندر (۲۵)اپنے بھائی ستیش اوروالدہ دیاکماری کے ساتھ رہتاتھا۔ دوشنبہ کوشیلندر موٹر سائیکل سے جارہا تھا۔ اٹاری گائوں کے نزدیک تیزرفتارنامعلوم گاڑی نے اس کی موٹرسائیکل میںٹکر ماردی ۔جس سے وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔شیلندر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلارہا تھا۔ مقامی لوگوںکی مدد سے اسے ٹراماسنیٹر میں داخل کرایاگیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے اس کے علاوہ گوسائیں گنج کے بیلی خرد گائوںمیں رہنے والے راجو (۳۲)فار م ہائوس پرکام کرتاتھا۔ وہ دوشنبہ کی شب موٹرسائیکل سے لوٹ رہاتھا۔
اسے چارپہیہ گاڑی نے گائوں کے نزدیک ٹکر ماردی جس سے وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ اسے ٹراما سنیٹر میںداخل کرایا گیا۔جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملے کی ر پورٹ درج کرلی ہے۔ وہیں گومتی نگر کے رہنے والے ۷۰سالہ پریم ناتھ ملک منگل کو گومتی نگر علاقے میں پولیس کی گاڑی کی زدمیںآگئے جس سے وہ شدید طور پرزخمی ہوگئے۔ پولیس نے انھیں میٹرواسپتال میںداخل کرایا جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے
۔