ممبئی، 4 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ کس طرح نوجوان نسلوں میں موبائل فون نے ان کی بات چیت کی جگہ لے لی ہے ۔امیتابھ نے اپنے بلاگ پر لکھا جس تیزی سے آج کی نسل خود کو ظاہر کرتی ہے ، بولتی اور سوچتی ہے ، وہ حیرت انگیز ہے ۔ ۔ ان کے ساتھ تال میل رکھنا مجھے بہت ہی مشکل معلوم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کیلئے تو یہ ایک چیلنج بن گیا ہے ۔ آج کی نوجوان ن
سل کو پہلے سے پتہ ہوتا ہے کہ ان کی ضرورتیں کیا ہیں اور وہ اس کے لئے پہلے سے تیار ہوتے ہیں۔ امیتابھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ نوجوان نسل بات چیت سے زیادہ اپنے اسمارٹ فون میں مشغول رہتی ہے ۔ امیتابھ کو حالانکہ ایجادات اور تکنالوجی سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی جان سے محبت ہے جس کا آج بھی کوئی تکنیکی متبادل نہیں ہے ۔